عوامی جمہوریہ چین کی اسٹیٹ ایجنسی کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ چینی حکومت نے سال 2015 سے اب تک 13 ہزار سے زائد ویب سائٹس پر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں پابندی عائد کی ہے اور دس ملین سے زائد اکاونٹس کو بھی بند کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ 2200 سے زائد ویب سائٹ آپریٹرز کو سمن بھی جاری کیے گئے ہیں۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں انٹرنیٹ مکمل طور پر حکومتی کنٹرول میں ہے اور بین الاقوامی سرچ انجنز اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز مثلا گوگل اور فیس بک وغیرہ پر مکمل پابندی عائد ہے۔