Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بچوں نے عید کیسے منائی؟

بچوں نے عید خریداری میں بھی حصہ لیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مملکت بھر میں اتوار کو عید الفطر انتہائی اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔

 


بچیاں اپنی ہم عمر لڑکیوں کو عید گفٹس دے رہی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے فوٹو گرافر نے اس موقع پر سعودی عرب کے بچوں نے عید کیسے منائی اس حوالے سے مختلف تصاویر جاری کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے مساجد میں اپنے والدین یا احباب کے ہمراہ جارہے ہیں اور مختلف بچے اور بچیاں دوسرے بچوں اور بچیوں کو عید گفٹس اور عید سوئٹس پیش کررہے ہیں۔


اس موقع پر بچوں نے بڑوں کو بھی عید سوئٹس پیش کیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

ان تصاویر میں بچوں کو نماز پڑھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عید خریداری میں بھی ان بچوں نے حصہ لیا۔
اسی طرح عید گاہ میں نماز عید کے بعد بچیاں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سیلفی بنوا رہی ہیں اور عید کے نئے کپڑوں کی بہار  اپنی سہیلیوں سے تصاویر شیئر کرکے کررہی ہیں۔
اسی طرح ان تصاویر میں بچیوں کو بازار میں عید کے لیے والدین کے ہمراہ پھول اور عید کارڈز خریدتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
 
 

شیئر: