Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : پٹرول کا نیا نرخ نامہ جاری، قیمتوں میں اضافہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں جنوری کے لئے پٹرول کا نرخنامہ جاری کردیا گیاجس کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں پٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے نرخ نامہ میں ویلیوایڈڈ ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:شارجہ میں دھند کے باعث 5بڑے حادثات
وزارت توانائی وصنعت کے اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری سے سوپر98پٹرول کی قیمت میں 9فلوس فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔ اب یہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ساتھ 2.24درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔ دسمبر میں اس کی قیمت2.15درہم تھی۔ خصوصی 95 اور ای پلس 91پٹرول کی قیمت میں 9فلوس اضافہ ہوا ہے۔ جنوری خصوصی 95پٹرول 2.12درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت2.04درہم تھی۔
مزید پڑھیں:امارات: 4قسم کے صارفین سے پانی وبجلی منقطع نہیں ہوگی
 ای پلس 91کے لیٹر کی قیمت2.05ہوگی جبکہ یہ دسمبرمیں1.97درہم فی لیٹر تھا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 13فلس کا اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ 2.33درہم فی لیٹر میں ہوگا جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت2.2درہم تھی۔ 
متحدہ عرب امارات کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: