6دہشتگرد بحرنیو ں کو موت کی سزا
منامہ .... بحرین کی بڑی فوجی عدالت نے دہشتگرد گروہ تشکیل دینے ، دفاعی فورس کے کمانڈ ر جنرل کے قتل کی کارروائی شروع کرنے اور دہشتگردی کے متعدد جرائم کے ارتکا ب کے الزام ثابت ہوجانے پر 6افراد کو 15برس قید اورموت کی سزا سنادی۔ بحرینی خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ 6بحرنیوں کو نہ صرف یہ کہ 15برس قید کی سزا سنائی گئی ہے بلکہ انہیں موت کی سزا بھی دی جائیگی۔ ان سے بحرینی شہریت بھی سلب کرلی جائیگی۔ دیگر 7بحرنیوں کو مذکورہ مقدمے میں 7،7برس قید اور شہریت سلب کرنے کا فیصلہ سنایا گیا جبکہ 5کو بری کردیا گیا۔