واشنگٹن ..... بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے نیا پراسرار طیارہ تیار کیاہے جسکے نتیجے میں آئندہ کی فضائی قوت ہی تبدیل ہوکر رہ جائیگی۔ ابھی طیارے کو صحافیوں کے سامنے نہیں لایا گیا تاہم جلد ہی اسے پیش کیا جائیگا۔ یہ پورا طیارہ بجلی سے چلے گا اور عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کریگا۔ متعدد لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ خلائی جہاز کی طرح ہوسکتا ہے۔ اس سال کے اوائل میں بوئنگ نے ایک کمپنی خریدی تھی جو تجارتی اور فوجی پیمانے پر دور دراز تک اڑنے والا طیارہ بنا رہی تھی۔ اس کمپنی کا نام اروڑہ بتایا جاتا ہے او راسے اب تک اس قسم کے 89ملین ڈالر مالیت کا ایک آرڈر ملا ہے۔