Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ایم 6 ایس اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں

مئیزو کمپنی کے اسمارٹ فون ایم 6 ایس سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک چینی ویب سائٹ نے فون کی بنیادی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فون میں 5.7 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 2930 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
 

شیئر: