بعض افراد کی جلد بہت حساس ہوتی ہے اور موسم کی ذرا سی تبدیلی بھی جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے حساس جلد کے حامل افراد کو چاہیے کہ فوری طور پر ہائیڈریٹنگ ٹریٹمنٹ پر غور کریں لیکن ٹریٹمنٹ لینےسے پہلے ماہر امراض جلد سے مشورہ ضرور کرلیں . جلد میں نمی کے تناسب کو بہتر بنانے کے لئے ہائیڈ ریٹنگ فیشلز اور فیس ماسک کا استعمال بھی مفید ہے . جو خواتین جلد پر سوزش یا خارش کا شکار ہوں انہیں ہر قسم کی بیوٹی ٹریٹمنٹ اور جلد پر کیمیکلز سے بننے والی مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے . اکثر اوقات جلد کے مسائل تب شروع ہوتے ہیں جب خواتین خشک اور حساس جلد پر مختلف قسم کے ٹوٹکے آزمانے کا سلسلہ شروع کردیتی ہیں . اسکن کیئر پراڈکٹس اور بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے جلد کا صحت مند اور متوازن نمی کا حامل ہونا بہت ضروری ہے ورنہ نتائج جلد پر دانوں ، داغ دھبوں اور سوزش کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں .
خیال رکھیں کہ خشک اور سوزش زدہ جلد پر ہر قسم کےا سکرب س اور ایکسفولیئیٹ کے استعمال سے پرہیز کریں . غسل کیلئے نیم گرم پانی استعمال کریں بہت تیز گرم یا ٹھنڈا پانی جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے . جلد پر خارش یا سوزش کی صورت میں فوراً معالج سے رجوع کریں ۔ واٹر پروف میک اپ ہرگز استعمال نہ کریں ۔ ہمیشہ مائلڈ سوپ فری کلینزر استعمال کریں ۔ گلیسرین ، زیتون کا تیل اور کیرا مائڈز جیسے اجزا پر مشتمل موسچرائزر کا استعمال کریں۔ کیلا مائن لوشن بھی جلدکی قدرتی نمی کو بحال رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایسی مصنوعات جن میں وٹامن ای شامل ہوں جلد کے لئے اچھی ثابت ہوتی ہیں ۔ شہد اور شہد سے بنائے گئے موسچرائزر اور ٹماٹر کا گودا بھی جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔