Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں منظور

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔  حکومت کی جانب سےمسلم خواتین کے مبینہ حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا ۔ہنگامے کے بعد شام دیر گئے ووٹنگ کے ذریعے بل کے تمام اعتراضات بھی مسترد کردیئے گئے۔
بل کی حمایت میں 241ووٹ ڈالے گئے اور مخالفت میں صرف 2ووٹ پڑے جبکہ 4ارکان پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ دن بھر کی بحث کے بعد بل کی حمایت اور مخالفت میں ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔مرکزی وزیر قانون روی شنکر نے     اس کے اہم حصوں  کے بارے میں  ایوان کو  معلومات فراہم کیں اور کہا کہ  بل کی منظوری سے  ایسا قانون  بن جائے گا جو  مسلم خواتین کے  حقوق کو  تحفظ دے گا۔ مجلس اتحاد المسلمین،  ترنمول کانگریس،  راشٹریہ جنتادل اور  بیجو جنتادل  کے ارکان نے  اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل سے مسلم خواتین  کے حقوق چھن  جائیں گے۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ  طلاق ثلاثہ بل پر  مسلمانوں سے کوئی  صلاح مشورہ بھی نہیں کیاگیا۔  راشٹریہ جنتادل نے بھی اس بل کے بہت سے پہلوؤں پر  سوال اٹھائے۔  کانگریس ، بائیں بازو کی جماعتوں اور  اپوزیشن میں شامل متعدد پارٹیو ں نے  بل میں جو سزائیں تجویز کی ہیں انکی  سختی سے مخالفت کی۔

شیئر: