Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیل مل کی تباہی ،نیب تحقیقات کرے گی

اسلام آباد...نیب نے پاکستان اسٹیل مل کی تباہی کی وجوہ اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کی انکوائری ہوگی۔نیب اعلامیئے کے مطابق چیئر مین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ۔ پتہ چلایا جائے گا کہ کون سے مفاد پرست پاکستان اسٹیل مل کی تباہی میں ملوث تھے یا پھر کسی سازش کے تحت قومی ادارے کو برباد تو نہیں کیا گیا۔ تمام سابق اور موجوہ عہدیداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان اسٹیل ملز کی بندش اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھا تھا۔

شیئر: