نئی بالی وڈ فلم 'عیارے'کا گیت 'لے ڈوبا ' پیش کردیاگیا۔ یہ گیت معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیاگیاہے ۔اسے سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ راکول پریت پر فلمایاگیاہے۔میری پانڈے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'عیارے' میں سدھارتھ ملہوترا راکول پریت سمیت منوج باجپئی اور نصیرالدین شاہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی فوجی جوانوں کی ملک سے محبت کی کہانی ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا اور منوج مرکزی کردار میں دکھائی دینگے۔ یہ فلم 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔