کیپ ٹائون۔۔۔جنوبی افریقہ کی اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ملکی پارلیمان صدر جیکب زوما کا کرپشن کے معاملے میں احتساب کرنے میں ناکام رہی ۔ عدالت کے فیصلے سے صدر زوما کا مواخذہ بھی ہو سکتا ہے۔ ا ن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مکان کی تزئین و آرائش پر ملکی خزانے سے 15 ملین ڈالر استعمال کیے تھے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ زوما انسداد بدعنوانی کے ادارے کی سفارشات کی پاسداری کرنے میں بھی ناکام رہے۔ زوما اس الزام کے بعد سے5 لاکھ ڈالر ملکی خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔ ان کی سیاسی جماعت افریقی نیشنل کانگریس کی ایگزیکٹو کمیٹی اس عدالتی فیصلے پر10 جنوری کو اپنے ایک اجلاس میں غور کرے گی۔