Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشزسیریز:انگلینڈ کی جیت کی امید پر بارش

 
میلبورن: آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کی ناٹ آوٹ سنچری نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کی پہلی جیت کا خواب پورا نہ ہونے دیا۔ایشز سیریز کے چوتھے میچ کے آخری روز اسمتھ نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے سابق کپتان ایلسٹرکک کے شاندار 244رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کو میچ کی کامیابی کاسبب نہ بننے دیا ۔ اسمتھ نے کیریئر کی دوسری سست سنچری بناتے ہوئے کھیل کے اختتام تک وکٹ پر موجود رہے۔ دونوں کپتانوںنے جب میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 263 رنز بنائے تھے جبکہ اسمتھ 102 اور مارش 29 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 491 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 327 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی۔چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث انگلینڈ کی جیت کی امید ٹمٹمانے لگی تھی تا ہم آخری روز تک جاری رہنے والے اس بے نتیجہ میچ میں انگلینڈ کے ایلسٹرکک کو بیٹ کیری کیساتھ تاریخی اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم سیریز کو پہلے ہی 3-0 سے اپنے نام کرچکی ہے۔ایشز سیریز کا آخری میچ 4 جنوری کو سڈنی میں شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔

شیئر: