Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پٹرول کی قیمت میں 80فیصد اضافہ لاگو

ریاض: سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80فیصد اضافے کے بعد نرخنامہ جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق پٹرول 91کی قیمت 1.73ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95کی قیمت 2.04 ریال ہوگئی ہے۔ نیا نرخنامہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات12بجے سے نافذ العمل ہوگیا۔ وزارت توانائی، صنعت اور قدرتی ذخائر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئے نرخنامے میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔
 

شیئر: