Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصویری بھول بھلیاں

 لندن.... پرانے سال کی روانگی اور نئے سال کی آمد کے آس پاس کے دنوں میں مختلف گروپ اور تنظیمیں لوگوں کے لئے نت نئے معمے پیش کرتے رہتے ہیں جو کبھی تحریر کی شکل میں ہوتی ہیں تو کبھی تصویری شکل میں۔ اس بار بھی 2017ءکے اختتامی دنوںمیں ہاﺅس ہولڈ کیولری نامی گروپ نے ایک ایسی عجیب و غریب تصویر جاری کرکے اپنے مداحوں اور شائقین کی بصری قوت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے اور ان سے یہ پوچھا ہے کہ وہ جو تصاویر جاری کررہے ہیں اس میں انہیں کتنے فوجی نظرآتے ہیں ۔ اب تک جوابات کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے شاید ایک دن بعد جب یہ سال ختم ہو جائیگا تو اس مقابلے کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ ویسے بھی ہاﺅس ہولڈ کیولری نامی گروپ تقریباً10ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہ سارے لوگ اپنے پروگرام کو ہر سال ایک نیا رنگ روپ دینے میں مصروف رہتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ سامنے نظرآنے والی تصویر ہرے بھرے جنگل کی ہے اوراسی جنگل میں درختوں اور جھاڑیوںکے درمیان6برطانوی فوجی چھپے ہوئے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بڑا کام ہے۔ امتحانی تصویر کے اجراءکے کچھ دیر بعدہی گروپ نے اسکے جواب کے طور پر دوسری تصویر بھی جاری کردی تاکہ دیکھنے والے باآسانی یہاں چھپے فوجیوں کو دیکھ سکیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس قسم کے بصری مقابلے فوجیوں کیلئے بہت ضروری ہیں کیونکہ وہ اس طرح دوران جنگ خود کو مختلف جگہوں پر دشمن سے چھپا کر رہ سکتے ہیں۔ 

شیئر: