ریاض ....سعودی بینکوں نے اعلان کیا ہے کہ آج یکم جنوری 2018 ءپیر سے5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو کردیا جائیگا۔ سائبر سے منسلک اجارة کے معاہدوں پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائیگا۔ماہانہ قسطوں میں وصولی ہوگی۔ منافع کے بغیر باقی ماندہ قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ متعدد بینک اس سے قبل یہ وضاحتی بیان جاری کرچکے ہیں کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس صرف چیک بک کے اجراءکی فیس، اکاﺅنٹ کی تفصیلات او رامانتی فنڈز جیسی بینک خدمات پر ہی وصول کیا جائیگا۔ بینکوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ قرضوں اور انکے منافع پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں بینک اکاﺅنٹ میں جمع رقم اور ترسیل زر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ آج سے 90 ہزار ادارے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی شروع کردیں گے۔