اسلام آباد .... ڈسکہ میں شدید دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی۔ ڈسکہ کے نواحی علاقے رنجھائی کے قریب شدید دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا۔