Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل نے جدید ترین وائرلیس چارجر تیار کرلیا

لندن.... ایپل کمپنی نے ایک اورپیشقدمی کرتے ہوئے وائرلیس چارجر تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے ایک کمرے میں بیٹھ کر دوسرے کمرے میں رکھے ہوئے آئی فون کو باآسانی چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کےلئے کسی کیبل یا تار کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکے چارجر کا نیا نمونہ متعدد کامو ںمیں استعمال ہوسکے گا تاہم اس سے سب سے زیادہ فائدہ آئی فون والوں کو ہوگا۔ ایپل کمپنی نے اپنی نئی پراڈکٹ بازار میں لانے کیلئے پیٹنٹ رجسٹرڈکرانے کی درخواست دیدی ہے اور اسے امید ہے کہ متعلقہ ادارے اسکی درخواست کا جلد مثبت جواب دینگے اور پھر اسے کمرشل بنیادو ں پر یہ چارجر تیار کرنے کی اجازت حاصل ہوجائیگی۔ واضح ہو کہ اب تک لانگ رینج وائرلیس پر جو کام ہوتا رہا ہے وہ کافی پیچیدہ او رمشکل ہے تاہم نئے چارجر سے تمام متعلقہ مسائل حل ہوجائیںگے۔

شیئر: