نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر شہری ہوابازی جینت سنہا نےآئی آئی ٹی ممبئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلباء سے ٹرانسپورٹیشن کی نئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کرنے کی اپیل کی۔ سنہا نے کہا کہ پسنجرڈرونز جیسے نئے وسائل سڑکوں کو ٹریفک اژدہام سے بچا سکتے ہیں۔ اور ایسی ٹیکنالوجی بنانے میں آئی آئی ٹی اسٹوڈنٹس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈرون سیکٹر میں تیزرفتاری سے کام کرنے کیلئے ریگولیشن بنا رہی ہے۔ سنہا نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ڈرونز کا استعمال زندگی کے مختلف شعبوں مثلاً ڈلیوری، ایمرجنسی سروس اور میپنگ وغیرہ میں ہورہا ہے۔