سعودائزیشن نہ کرنے میں مدینہ اول
مدینہ منورہ .... وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد اباا لخیل نے واضح کیا ہے کہ سونے کے زیورات کی دکانوں پر سب سے کم سعوائزیشن مدینہ منورہ میں ہوئی ہے۔ 87خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ یہ مملکت کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔وزارت کے افسران نے مملکت بھر میں تجارتی مراکز اور دکانوں پر 6825چھاپے مار کر 280خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 87خلاف ورزیاں صرف مدینہ منورہ میں پائی گئیں جہاں سونے کی دکانوں کی سعودائزیشن سب سے کم ہوئی۔