ایران میں تبدیلی کا وقت آچکا، ٹرمپ
واشنگٹن ...... امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور اس ملک کے عوام ”آزادی کے بھوکے “ ہیں۔ انہوں نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران سابق اوباما انتظامیہ کے ساتھ خوفناک ایٹمی معاہدے کے باوجود ہر سطح پر ناکام ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم ایرانی عوام گزشتہ کئی برسوں سے جبرو استبداد کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ خوراک، آزادی اور انسانی حقوق کے بھوکے ہیں۔ ایران کی دولت لوٹی جارہی ہے اسلئے اب تبدیلی کا وقت ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنی تقریر کو دوبارہ پوسٹ کیا اور اس تقریر میں سے یہ الفاظ نقل کئے۔”جابر نظام ہمیشہ کیلئے اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے۔ وہ دن ضرور آئیگا جب ایرانی عوام کو اپنے انتخاب کا حق حاصل ہوجائیگا۔