Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صوبے میں اہل تشیع کی تربیت گاہ نذر آتش

تہران .... ایران کے ہنگاموں میں مرنیوالوں کی تعداد اب 10ہوگئی ہے۔ ایرانی صوبے قزوین کے شہر ترکستان میں اہل تشیع کی تربیت گاہ حوزہ علمیہ کو آگ لگادی گئی۔ابھی یہ واضح نہیں کہ اس کارروائی میں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا یا نہیں تاہم ایرانی حلقوںنے سوشل میڈیا پر اسکی فلم جاری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین پر وحشیانہ کریک ڈاﺅن کے دوران 200سے زائد مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کو مظاہرین سے ہمدردی جتانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ وہ انہیں ماضی میں دہشتگرد قرار دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ ٹرمپ کے بیانات ایرانی مظاہرین کیلئے نقصان کا باعث

شیئر: