ریاض....مکہ مکرمہ پولیس نے مقدس شہر کے ایک بینک کے کھاتیدار سے ایک لاکھ ریال اینٹھنے والے 2افریقیوں کو گرفتار کرلیا۔ مکہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا کہ دونوں افریقی غیر قانونی طور سے مقیم پائے گئے۔ مقامی شہری نے بینک سے ایک لاکھ ریال نکلوا کر اپنی گاڑی میں رکھ لئے تھے۔ افریقی ملزمان آئے انہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑا اور رقم قبضے میں کرکے فرار ہوگئے۔ دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا اور پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔