Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک ڈرائیورکی دہشتگردی، درجنوں زخمی

جے پور۔۔۔۔۔راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ٹرک ڈرائیور  دہشتگردکارروائی کرتے ہوئے درجنوں کاریں اور موٹر سائیکل سواروں کو روندتا چلا گیا۔پولیس نے ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ سگنل توڑکر ٹرک اندھا دھند چلاتا رہا ۔پولیس نے بتایا کہ جہاں ایک طرف پورا شہر نئے سال کی آمد پر جشن منارہا تھا وہیں ٹرک ڈرائیور نے پورے شہر میں دہشتگردی کا ماحول برپا کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور نشے میں دھت تھا اور وہ بائی پاس چوراہے پر ٹریفک پولیس کی پروا کئے بغیر گئو شالہ چوراہے پر متعدد گاڑیوں کو ٹکرمارتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو روندڈالا۔جو بھی سامنے آتا اسے ٹکر ماردیتاجس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بی ٹو بائی پاس پر ایک کارکو ٹکر ماری جس سے گاڑی میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔ بالآخر 10کلومیٹر کی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس پنا دھائے چوراہے سے پہلے ٹرک روکنے میں کامیاب ہوگئی اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

شیئر: