Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی آن نیکسٹ 3 جنوری کو لانچ ہوگا‎

سام سنگ کمپنی اپنی گلیگسی آن سیریز کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی آن نیکسٹ 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 3 جنوری کو لانچ کرنے جارہی ہے۔اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم، آکٹا کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم دی جائے گی۔فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔اسمارٹ فون میں 4 جی، وائی فائے ، بلیوتوتھ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی جائیگی۔فون کی قیمت 10999 ہندوستانی روپے ہوگی اور اسے 3 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

شیئر: