Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی نے 8 کے او ایل ای ڈی متعارف کرادی

ایل جی کمپنی نے 88 انچ بڑی دنیا کی پہلی 8 کے او ایل ای ڈی متعارف کروادی ہے۔ اس اسکرین کے ریزولوشن 4320×7680 ہیں اور اس میں رنگوں کو بھی دیگر او ایل ای ڈی اسکرینز کی نسبت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ ایل جی نے 8 کے او ایل ای ڈی متعارف کروا کے اپنے مقابل تمام کمپنیوں ایپل ، سام سنگ اور سونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب تمام ایل سی ڈیز اور او ایل ای ڈیز 4 کے ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس او ایل ای ڈی کی قیمت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا البتہ اسے اگلے ماہ امریکا میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانک شو میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ایل جی وی 30 کا سگنیچر ایڈیشن لانچ
 

شیئر: