Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کواعلیٰ سطحی مذاکرات کی پیش کش

سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو رواں ماہ کی9  تاریخ کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔یہ پیشکش شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کے اعلان کے بعد کی گئی۔ دونوں کوریائوں میں اتحاد کیلئے جنوبی کوریا کے وزیر چو مائی اونگ گیان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے دونوں ملکوں کے حکام رواں ماہ کی9 تاریخ کو مل بیٹھیں گے اور سرمائی اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر: