Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ: بنگلہ دیشی ٹیم کل پاکستان آئیگی

  اسلام آباد:پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش کی ٹیم جمعرات کو پاکستان آئے گی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں ہند، نیپال ، بنگلہ دیش اپنے میچز کا آغاز پاکستان سے کریںگے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش کی ٹیم 4جنوری، نیپال 5جنوری اور ہند کی ٹیم اپنی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کے بعد 6جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔انہوں نے کہاکہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 7 جنوری سے21جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان ، ہند، نیپال اور بنگلہ دیش ، آسٹریلیا ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ، ہند، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گی جبکہ آسٹریلیا ، سری لنکا اور  آسٹریلیاکی ٹیمیں تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے ۔

شیئر: