Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 0-2سے سیریزجیت لی

میلبورن:پاکستان انڈر 19 نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2سے جیت لی۔ گرین شرٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کی خوبصورت اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو مشکل میں ڈال دیا ۔اوپنرمحمد زید عالم نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 128 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ آسٹریلین یوتھ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا سکی۔ رائن ہیکنی کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ سلیمان شفاقت نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ محمد زید عالم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میلبورن میں 3ون ڈے میچوں کی سیریز کے البرٹ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ اوپنر محمد زید عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 128 رنز بنائے جس میں4 چھکے اور 10چوکے شامل تھے۔ علی زریاب آصف 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان حسن خان نے 21رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ نیل اسمتھ اور ڈیوس نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ رائن ہیکنی نے 109 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کیمرون گرین 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سلیمان شفاقت نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر: