ممبئی.. نئی دہلی میں آلودہ دھند نے سب کو متاثر کیا ہے۔ اداکارہ بپاشا باسوبھی اسموگ سے متاثر ہو ئی ہیں۔ انہیں گلے کا انفیکشن ہوگیا۔ بپاشا باسو اپنے شوہرکرن سنگھ گروورکے ہمراہ گھروالوں سے ملنے نئی دہلی گئی تھیں ۔جہاں وہ شدید دھند سے متاثر ہوگئیں ۔اداکارہ نے انسٹا گرام پراپنی ایک وڈیو شیئرکی ، جس میں انہوں نے دھند سے بچاو¿ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے اور صورت حال پر انتہائی پریشانی کااظہارکررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں دھند کے باعث صورتحال بہت خراب اور خطرناک ہے۔اس سے کوئی بچائے۔ دھند کے باعث میرے گلے میں بھی درد ہوگیا ۔