بریلی۔۔۔۔۔اترپردیش کے شہر بریلی میں بچے کو فروخت کرکے شوہر کا علاج کرانے کے واقعہ نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔بریلی کے ہرسوروپ موریہ کی دماغی بیماری کے علاج کیلئے بیوی نے چھوٹے بیٹے کو فروخت کردیا تھا ۔اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔ضلع مجسٹریٹ وکرم سنگھ نے بتایا کہ ہرسوروپ کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کا علاج ضلع انتظامیہ کے خرچ پر ہوگا۔وکرم سنگھ نے بتایا کہ مریض کی بیوی نے چھوٹے بیٹے کو 45ہزارروپے میں فروخت کردیا تھا جسے بازیاب کرکے ماں کے حوالے کردیا گیا ۔