Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو یادو اور دیگر 16کو عدالت کل سنائے گی فیصلہ

رانچی۔۔۔۔۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو سمیت 16ملزمان کوچاراگھوٹالہ کیس کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت4جنوری کو سزا سنائیگی۔23دسمبر کو سی بی آئی کی عدالت نے سبھی کو چارا گھوٹالہ کیس سے منسلک 89لاکھ 27ہزار روپے خوربرد کرنے کے معاملے میں قصور وار ٹھہرایا تھا۔واضح ہو کہ چارا گھوٹالہ کیس میں لالو یادو سمیت تمام قصورواروں کے مقدمات کی سماعت وکیل بندیشوری پرساد کی موت کے باعث کل تک ملتوی کردی گئی۔

شیئر: