Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدماوتی کوبالآخر نمائش کی اجازت مل گئی

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ متازعہ قرار پانے والی فلم ' پدماوتی' کو بالاآخر نمائش کی اجازت مل گئی۔ہندوستانی خبروں کے مطابق مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوتی' کو نام تبدیل کرکے ریلیز کرنے کی مشروط اجازت دیدی گئی ۔ ہندوستانی فلم سینسر بورڈ کی جانب سے گیت گھومر میں کچھ تبدیلی کے بعد فلم سے کوئی سین حذف کئے بغیر ہی اسے اجازت نامہ جاری کردیاگیا۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ فلم کو اگلے برس فروری میں ریلیز کی تاریخ دی جائےگی۔اسے یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھا تاہم ہندوانتہا پسند تنظیموں کی جانب سے رانی پدمنی کی زندگی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد متعدد بار فلم کے سیٹ کو نذرآتش کیا گیا، مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے اور سنجے لیلا بھنسالی نیز دیپیکا پڈوکون کے سر کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئیں ،ہڑتال کی دھمکیاں دی گئیں، اس اشتعال کو دیکھ کر فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔
 

شیئر: