کولکتہ ۔۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے بیربھوم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد مسلم خواتین کے حقوق کی حفاظت نہیں ہے ۔ اس بل سے مسلم خواتین کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوگا۔ بی جے پی اس معاملے میں سیاست کررہی ہے۔ واضح ہوکہ مغربی بنگال میں مسلم آبادی کی شرح27.01فیصد ہے۔ 22اگست2017ء کوسپریم کورٹ کے 3ججوں پر مشتمل 5رکنی بنچ کی جانب سے تین طلاق پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد ممتا بنر جی نے پہلی مرتبہ اس مسئلے پر بات کی۔ممتا نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آسام میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالا وہاں بنگالی زبان بولنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔