کوئٹہ ..... فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت مشکوک افراد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔