جوبا۔۔۔جنوبی سوڈان کی حکومت نے کہاکہ حزب اختلاف کے مسلح افراد کے ساتھ تصادم میں 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حزب اختلاف کے مسلح افراد نے جنگ بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی اور رواں سال فوج کے ساتھ کئی مرتبہ تصادم ہوا جن میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد حزب اختلاف نے 8 مرتبہ فائربندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔