Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس: اسکول بس اور ٹرین میں تصادم،5 طلباء ہلاک

پیرس ۔۔۔جنوبی فرانس میں اسکول بس اور ٹرین کے درمیان تصادم کے باعث5 بچے ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔حادثہ پیرس سے 500 کلومیٹر دور پیرائے کے پہاڑی سلسلہ میں اس وقت پیش آیا جب اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ زخمی ہونے والے طالب علموں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ا سکول بس میں20 طالب علم سوار تھے جو گھر جا رہے تھے۔ ریسکیو کارروائی جاری ہے ۔ 
 

شیئر: