میرپور خاص .... پاکستان کو نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بات پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میر پور خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جن کی حکومت ہے وہ خود حزب اختلاف میں بھی ہیں۔ یہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے چلے ہیں اور اپنی ہی حکومت میں جلسے کررہے ہیں۔ پروٹوکول پورا حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت ،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ آپ کا ہے اور ادارے بھی آپ کے ماتحت ہیں تو پھر کس بات کی راز داری ہے۔پیچھے کے راز تو ہمیں بھی پتا ہیں، ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں جس سے آپ سمجھیں کہ ہم ڈرجائیں گے۔پیپلزپارٹی اپوزیشن میں رہی ہے، ہمارے ہزاروں لیڈرز جیل میں گئے۔ اس وقت آپ کو احساس نہیں ہوتا کیونکہ وزیراعظم آپ کا اور ادارے آپ کے ہیں۔