Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وشاکھا پٹنم میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کی خود کشی

     حیدرآباد- - - - - ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ وشاکھاپٹنم کے مصطفی نگر علاقے میں پیش آیا۔راجیش ریڈی اور اس کی بیوی سومیہ کی لاشیں پھانسی سے لٹکی ہوئی تھیں جبکہ ان کے دونوں چھوٹے بچوں وشنو اور جانوی کی لاشیں پلنگ پر پڑی ہوئی تھیں۔راجیش کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی تھی کہ راجیش نے خودکشی کرلی ہے۔ وہ چنئی سے وشاکھا پٹنم پہنچے۔انہوں نے دیکھا کہ اس خاندان کے سارے لوگ موت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔آپسی جھگڑے اس انتہائی اقدام کی وجہ سمجھی جارہی ہے تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر اس خاندان نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

شیئر: