Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ میں یونیورسٹی کیلئے میمورنڈم پیش

    لکھنؤ- - - - - اعظم گڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایک مہم چلائی جارہی ہے۔ اسکے بینر تلے طلباء نے یونیورسٹی کے مطالبہ پر شہر کے مختلف چوراہوں پر جلوس نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کو خطاب عرضداشت بی جے پی ضلعی صدر پریم پرکاش رائے کو سونپی، جلوس کی قیادت کرنے والے ڈی اے وی ،پی جی کالج کی طلبہ یونین کے جنرل سیکریٹری ششی کمار نے کہا کہ ضلع کے لاکھوں غریب طلباء و طالبات باہر تعلیم حاصل کرنے نہیں جاپاتے اور ان کی صلاحیتیں دم توڑ رہی ہیں اس لئے ریاستی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع میں ایک رہائشی یونیورسٹی کا قیام کرے۔

شیئر: