واشنگٹن .... امریکہ اس وقت پاکستان میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش سے پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔ پاکستان کی امداد روکنے کے بعد اسے اب تک پاکستان میں اپنے اگلے قدم سے بھی مطلع نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ اس پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے کہ اگر پاکستان نے اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا تو افغانستان میں اسکے لئے شدید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایک اعلی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ امریکی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کررہی ہے۔امریکہ پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کیلئے مزید اقدامات پر بھی غور کررہا ہے ساتھ ہی وہ باہمی تعلقات کو متاثر ہونے دینا بھی نہیں چاہتا۔