واشنگٹن ....امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ پاکستان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ نہ تو اس نے اپنی فضائی حدود میں امریکی پروازوں پر پابندی لگائی نہ زمینی راستے سے اسلحہ کی ترسیل روکی۔ وہ محکمہ دفاع پینٹاگون میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑھتے ہوئے پاکستان ، چین تعلقات پر کوئی تشویش نہیں لیکن انکا کہناتھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات معمول پر آنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔