Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی میں بھوک سے ایک شخص نے دم توڑ دیا

    لکھنؤ- - - - -اس سے زیادہ افسوسناک اور کیا ہو سکتا ہے کہ جس ملک میں ڈیجیٹل انڈیا کے بارے میں بات کی جا رہی ہو، لوگ ابھی بھی اسی ملک میں بھوک سے مر رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ اتر پردیش کے بریلی ضلع کا ہے،جہاں 42 سالہ شخص بھوک کی وجہ سے مر گیا۔ معاملہ بھومورا تھانہ علاقے کے گائوںاخلاص پور گاؤںکا ہے۔ 90 سالہ ماں کا42 سالہ بیٹے نیم چندرا کی لاش کے پاس بیٹھ کر رو روکر براحال ہے۔ اپنی چھوٹی سی جھوپڑی میں رہنے والی بوڑھی ماں کے پاس نہ ہی اناج اور نہ ہی اس کا بیٹا ہے۔ ماں کا کہنا ہے کہ گھر میں3 دن تک کھانا نہیں پکاتھا۔ بھوک سے موت کی خبرذرائع ابلاغ میں آئی تو ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گیا۔ بوڑھی ما ں کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ بنا ہے اور راشن بھی ملا تھا، لیکن بیٹے کو فالج کا اٹیک ہونے کی وجہ سے راشن بیچ کر اس کی دوا لے آئی تھی ۔ 3دن سے گھر میں کوئی کھانا نہیں تھا۔

شیئر: