مشرقی ریجن .... حفر الباطن کی پولیس نے جعلی کرنسی اور سرکاری دستاویزات میں ملوث 30سالہ سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔ مشرقی ریجن کی پولیس کو ایک شہری پر شبہ ہوگیا تھا۔ حراست میں لیکر اسکی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ جعلی کرنسی اور جعلی سرکاری دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ضبط کرلی گئیں۔ مقامی شہری کو گرفتا ر کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔