ریاض ....تحفظ صارفین انجمن نے قسطوں پر سامان خریدتے وقت 5باتوں کا دھیان رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ انجمن کا کہناہے کہ جو شخص بھی کوئی سامان قسطوں پر خریدے وہ سب سے پہلے اس بات کا اطمینان حاصل کرلے کہ متعلقہ کمپنی یا ادارے کو وزارت تجارت و صنعت سے اجازت نامہ ملا ہوا ہے یا نہیں۔ دوسری بات جس کا دھیان ضروری ہے وہ یہ ہے کہ قسطو ں کے معاہدے کی اصل کاپی اپنے پاس محفوظ رکھے۔ سامان کا مکمل تعارف، قیمت، ادا شدہ قسط، باقی ماندہ رقم، قسطوں کی تعداد، رقم ، تعداد کا تعین بھی ضرور کرالیا جائے۔ خریدار کی جانب سے قسطو ںکی پابندی اور کوئی ایک قسط بروقت ادا نہ کرنے کی صورت میں معاہدہ منسوخ نہ کرنے کی شرط کا بھی اضافہ ضرور کرالیا جائے۔