Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے اتحادیوں کے آپشنز موجود ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد.... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں۔ دوسرے اتحادیوں کے آپشنز موجود ہیں۔پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر غلطی کی۔ امریکی جنگ کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیا لیکن امریکہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔انہوں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ۔ امریکہ کا پاکستان کیساتھ رویہ اتحادیوں والا نہیں۔امداد کی معطلی کے بعد امریکہ سے اتحاد کو ختم سمجھتا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلق ستمبر 2001ءسے قائم تھا۔ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد تعلقات کشیدہ ضرور ہوئے مگر ختم نہیں ہوئے تھے۔ اب امریکہ، افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

شیئر: