Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا کی فلمی دنیا میں واپسی

حال ہی میں معروف ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں واپس آگئی ہیں اور نئی فلم” زیرو“ کی شوٹنگ کا حصہ بن گئی ہیں ۔وہ شاہ رخ خان کےساتھ ایک بار پھر سینما اسکرین پردکھائی دیںگی۔ فلم میں کترینہ کیف بھی کام کررہی ہیں۔فلم میں شاہ رخ ایک منفرد اچھوتے یعنی بونے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔فلم کا پوسٹر اور ٹیزر یکم جنوری کو ریلیز کیاگیا تھا ۔ ٹیزر اب تک لاکھوں افراد میں مقبول ہوچکاہے۔اس سے قبل انوشکا شاہ رخ خان کےساتھ ' جب ہیری میٹ سیجل' میں بھی کام کرچکی ہیں۔
 

شیئر: