کراچی.... آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن وہ سمجھ لے کہ ہماری فوج اور دفا ع بہت مضبوط ہے ۔ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔ ملک کی سیاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ اے پی ایم ایل ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنا رہے ہیں ۔ عوام ہمارا ساتھ دیں ۔ ہم حکومت میں آ کر ان کے مسائل حل کریں گے ۔ ایم کیو ایم کا نام ایک دھبہ ہے ۔ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی نے اسلحہ دے کر کراچی کے لوگوں کو لڑوایا ۔ ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا ۔ عوام سے کہتا ہوں کہ قومیتوں کی سیاست چھوڑ کر پاکستانیت کی سیاست کریں ۔ ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب اے پی ایم ایل سندھ ساتھ ریجن ) کراچی ( کے تحت لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر محمد امجد ، اے پی ایم ایل ساتھ ریجن کے صدر احمد حسین ، جنرل سیکرٹری اسلم مینائی محمد علی شیروانی اور دیگر رہنماں نے خطاب کیا ۔ جلسے میں عوام نے پرویز مشرف کی تصاویر ، پاکستان اور اے پی ایم ایل کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ جلسے میں جئے پاکستان اور جئے پرویز مشرف کے نعرے لگائے گئے ۔ جلسے میں میوزیکل پروگرام اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی کے عوام کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ لیاقت آباد ایم کیوایم کا گڑ ھ کہلاتا تھا ۔ آج ہم نے لیاقت آباد میں جلسہ کیا ہے ۔ کراچی پاکستان ہے ۔ لوگ قومیتوں کو چھوڑ کر پاکستان آئیں ۔ اس شہر میں سندھی ، مہاجر پٹھان ، بنگالی ، پنجابی ، بلوچی سمیت تمام قومیتیں رہتی ہیں ۔ یہاں سارے لوگ آباد ہیں ۔ کراچی کے لوگوں کو استعمال کیا گیا ۔ کراچی میں لاشیں ملتی تھیں ۔ کچھ سیاسی قوتیں دبا ﺅکے ذریعہ عوام کو لڑواتی رہیں ۔ ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہئے ۔ میں صدر ، آرمی چیف ، وزیر اعظم رہ چکا ہوں ۔ میں مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتا ہوں ۔ میں پاکستان کی ترقی کا سوچتا ہوں ۔ کراچی میں لاشوں کی سیاست ہوتی تھی ۔ کراچی میں خاندان کے خاندان تباہ ہو گئے ۔ میں بھی مہاجر ہوں لیکن میں اپنے آپ کو مہاجر نہیں سمجھتا ۔ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں ۔ میں ایم کیو ایم یا مہاجر نہیں ہوں ۔ ایم کیو ایم کا نام ایک دھبہ ہے ۔ مہاجر ایک پڑھی لکھی قوم ہے ۔ ایم کیو ایم نے مہاجروں کو تباہ کر دیا ۔ اے این پی نے کٹی پہاڑی میں پٹھانوں کو اسلحہ دیا ۔ ایم کیو ایم نے مہاجروں کو اسلحہ دیا ۔ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو اسلحہ دیا ۔ لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑوایا ۔ ہمیں اس سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا ۔