کوئٹہ.... بلوچستان میں نواب ثناءاللہ زہری کی حکومت کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ مسلم لیگ (ق)کے صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد مستعفی وزراءاور مشیروں کی کی تعداد 6 ہوجائے گی۔ اپوزیشن اور مسلم لیگ نون اور قاف لیگ کے ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید استعفے منظر عام پر آجائیں گے۔ مسلم لیگ قاف کے پارلیمانی لیڈر شیخ جعفر مندوخیل، جو ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، نے اپنے ترجمان کے ذریعے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن اور اپنی پارٹی کے ارکان کے ساتھ ہیں۔