Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر القادری نے اجلاس بلالیا، اتحادیوں سے ٹیلیفونک رابطے

لاہور.... سانحہ ماڈل ٹاﺅن پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کے استعفوں پرپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بلائی گئی۔ آل پارٹیز کانفرنس کی دی گئی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہوگئی لیکن نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور نہ ہی صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے اپنے عہدوں سے استعفے دئیے جس پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرنے کیلئے عوامی تحریک کی آل پارٹیز ا سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس آج بروز پیر ہوگا۔ طاہر القادری نے اتحادی رہنماﺅں سے ٹیلیفون پر رابطے کئے ہیں۔ عوامی تحریک کی جانب سے 30دسمبر کو لاہور میں طلب کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کےلئے 7جنوری کی ڈیڈ لائن دے کر تمام جماعتوں کے رہنماﺅں پر مشتمل ا سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی ،ق لیگ ،سنی اتحاد،متحدہ وحدت مسلمین ،عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے تقریباً 30 کے قریب رہنما شرکت کرینگے اجلاس میں دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائیگی اور یہ فیصلہ کیاجائیگا کہ حکومت کو مزید ڈیڈ لائن دی جائے یا پھر احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے دھرنا دیا جائے اجلاس میں قانونی پہلوﺅں پربھی غور کیا جائیگا اور طے کیا جائیگا کہ آیا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے قانونی جنگ ہی لڑنی ہے یا پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے احتجاجی تحریک شروع کی جائے. عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو مزید ڈیڈ لائن نہ دینے پر بھی غور کیا جائیگا.
 

شیئر: