نئی دہلی ... ہندوستانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ سشما سوراج نے یمن میں 2015ءکے دوران 7ہزار افراد خصوصاً ہندوستانیوں کی جان بچانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج شکر تحسین پیش کیا۔ ہندوستانی جریدے ”اکنامک ٹائمز“ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے 2015ءمیں شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیاتھا۔ یہ رابطہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ شاہ سلمان نے یمن میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں خصوصاً ہندوستانیو ںکی بحفاظت منتقلی کے عمل کو یقینی بنوا دیا۔سشما سوراج سنگاپور میں ہندوستانی تارکین کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔